لبنان کے انتخابات،حزب اللہ اور اس کے اتحادی پارلیمان سے باہر

خبر کے مطابق ،128 رکنی پارلیمان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کو مجموعی طور پر 61 نشستیں ملی ہیں، جو ماضی کے مقابلے میں دس کم ہیں

1828391
لبنان کے انتخابات،حزب اللہ اور اس کے اتحادی پارلیمان سے باہر

لبنانی انتخابات میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی پارلیمانی برتری ختم ہو گئی ہے۔

خبر کے مطابق ،128 رکنی پارلیمان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کو مجموعی طور پر 61 نشستیں ملی ہیں، جو ماضی کے مقابلے میں دس کم ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور ایسے میں عام شہری اس صورت حال کا الزام حزب اللہ اور دیگر مرکزی جماعتوں کو قرار دیتے ہیں۔

ان انتخابات میں حزب اللہ کی سب سے بڑی ناقد جماعت نیشنلسٹ کرسچیئن لبنانی فورسز پارٹی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے



متعللقہ خبریں