عراق، ریت کے طوفان سے متاثرہ 2 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج

عراق بھر   کو ریتلے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔جس کے باعث  بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نجف  کی  پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا

1827619
عراق، ریت کے طوفان سے متاثرہ 2 ہزار افراد اسپتالوں میں  زیر علاج

حکومت ِ عراق نے  اطلاع دی ہے کہ  ریت کے طوفان  کے باعث 2 ہزار افراد دم گھٹنے کی شکایت  کے ساتھ  اسپتالوں میں زیر علاج لے لیے گئے ہیں۔

عراقی  وزارتِ صحت کے  ترجمان  سیف بدر   نے  شہریوں کو   نظام  زندگی کو مفلوج کرنے والے ریتلے طوفان     کے تھمنے تک   گھروں سے باہر نہ نکلنے کی  اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا  ہے  کہ طوفان  کی بنا پر   دو ہزار افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا  سامنا کرنا پڑا جنہیں  طبی امداد فراہم  کی جا رہی ہے۔

عراق بھر   کو ریتلے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔جس کے باعث  بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نجف  کی  پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا  ہے۔

عراق میں موثر ہونے والے شدید  ریتلے طوفان کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں ایک دن کے لیے وقفہ دے  دیا گیا ہے۔

وزارتِ تعلیم  کی   جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے ساتھ  ملک  بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے     طوفان کے باعث اسکولوں  میں  آج چھٹی اعلان کر دی گئی۔

 



متعللقہ خبریں