ہمیں ملک کے مستقبل کو جوہری مذاکرات کے نتائج سے نہیں جوڑنا چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای

"ہمارا فریق  اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اب  وہ ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے پھنس کر رہ گیا ہے۔‘‘

1811634
ہمیں ملک کے مستقبل کو جوہری مذاکرات کے نتائج سے نہیں  جوڑنا چاہیے،  آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی   مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای  کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کا انحصار   ویانا کے جوہری مذاکرات   کے نتائج سے  وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق علی خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام کو شرف ملاقات بخشا۔

خامنہ ای نے یہاں اپنی تقریر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ویانا میں جوہری مذاکرات مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں ، "ہماری مذاکراتی ٹیم صدر، قومی سلامتی کی سپریم کونسل اور دیگر حکام نتائج سے آگاہ  کرتے ہے، فیصلے کیے جاتے ہیں اور پیش رفت ہوتی ہے۔ ہماری  مذاکراتی ٹیم نے اب تک مخالف  فریق کے انتہائی مطالبات کے خلاف  مزاحمت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ جاری رہے گی۔

یہ یاد دلاتے ہوئے کہ امریکہ نے 2018 میں یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی، خامنہ ای نے کہا، "ہمارا فریق  اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اب  وہ ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے پھنس کر رہ گیا ہے۔‘‘

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومتی اہلکاروں کو ملک کے مستقبل کے منصوبوں کو مذاکرات کے نتائج سے جوڑنا نہیں چاہیے،  ایرانی  رہنما نے کہا کہ "جوہری مذاکرات کی وجہ سے اپنے منصوبوں کو مت روکیں۔ اپنے منصوبوں کو ناکام نہ ہونے دیں، چاہے مذاکرات مثبت ہوں، نیم مثبت ہوں یا منفی۔ اپنا کام جاری رکھیں۔"



متعللقہ خبریں