صدررجب طیب ایردوان دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے  بعد دبئی  روانہ

ایردوان   نے دبئی ایکسپو 2020 لیڈر شپ   ایکسپو  فیلڈ میں  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی  ہے

1779105
صدررجب طیب ایردوان دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے  بعد دبئی  روانہ

صدر رجب طیب ایردوان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوسرے روز دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے  بعد دبئی  روانہ ہوگئے  ہیں۔

ایردوان   نے دبئی ایکسپو 2020 لیڈر شپ   ایکسپو  فیلڈ میں  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی  ہے ۔

 دونوں رہنماوں نے  بعد میں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے اپنے  وفود کی قیادت کی۔

صدر ایردوان نے اپنے دورے کے دوران وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ " مجھے ترکی کے قومی دن کے نام سے منسوب   ایکسپو 2020 دبئی  کی  نمائش کی قیادت  اور  میزبانی کرنے پر بڑی   خوشی ہوئی  ہے۔ میں اس موقع پر  اپنے پیارے عزیز بھائی المکتوم کی گرمجوشی  کا شکر گزار ہوں ۔ میں متحدہ عرب امارات کو ایکسپو 2020 کے "ذہنوں کا جوڑ، مستقبل کی تخلیق" کے زیر عنوان نمائش کا  کامیابی سے منعقد  کرنے پر مبارکباد   پیش کرتا ہوں ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں