ہم جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی سیاسی فیصلے کے منتظر ہیں، ایران

خطیب زادہ نے  تہران میں  دفتر خارجہ میں پریس کانفرس  کے دوران  ویانا میں جاری اور کچھ مدت سے وقفہ دیے جانے والے  نکلیئر مذاکرات  کے بارے میں ایک بیانات دیے

1770928
ہم جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی سیاسی فیصلے کے منتظر ہیں، ایران

ایرانی   دفترِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  کا کہنا  ہے کہ ہم نے  آسڑوی دارالحکومت ویانا میں منعقدہ  جوہری مذاکرات  میں ’’قابل ذکر حد تک  پیش رفت حاصل کی ہے‘‘ اور  اب ہم امریکہ کے سیاسی فیصلے کے منتظر ہیں۔

خطیب زادہ نے  تہران میں  دفتر خارجہ میں پریس کانفرس  کے دوران  ویانا میں جاری اور کچھ مدت سے وقفہ دیے جانے والے  نکلیئر مذاکرات  کے بارے میں ایک بیانات دیے۔

انہوں نے بتایا کہ پابندیوں کے خاتمے اور مذاکرات کے دوران ایران کی جانب سے جن ضمانتوں کا مطالبہ کیا گیا تھا، کے حوالے سے کچھ حل طلب مسائل تھے۔"پابندیوں کے خاتمے، جوہری وعدوں، تصدیق اور یقین دہانی کے حوالے سے گزشتہ 3 ہفتوں میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ واشنگٹن اپنے سیاسی فیصلے سے 4+1 ممالک کو مطلع کرے گا۔"

خطیب زادہ نے درخواست کی کہ تصدیق اور ضمانت کے حوالے سے بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں،"ہم امریکہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے سے ہٹ کر  زیادہ مطالبہ نہ کرے۔ ہم جوہری معاہدے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔اگر ایسا ہوا تو ہم جلد ہی ایک مستقل معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں