شمالی شام:پی کےکےاور داعش کے درمیان جھڑپیں،متعدد ہلاکتیں

شمالی شامی علاقے الحسکہ میں پی کےکے کے زیرقبضہ جیل پر داعش کے جنگجوؤں کے حملے کے بعد سے شروع ہونے والی خونریز جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں

1766910
شمالی شام:پی کےکےاور داعش کے درمیان جھڑپیں،متعدد ہلاکتیں

شمالی شامی علاقے الحسکہ میں پی کےکے کے زیرقبضہ جیل پر داعش کے جنگجوؤں کے حملے کے بعد سے شروع ہونے والی خونریز جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔

خبر کے مطابق، اب تک اس پرتشدد سلسلے میں قریب نوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  ہلاک شدگان میں پی کےکے کے 28   جب کہ داعش کے 56 جہادی بھی اس لڑائی میں مارے گئے ہیں۔

داعش کے جنگجوؤں نے گزشتہ جمعرات کی شب اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لیے اس جیل پر حملہ کیا تھا، جہاں اس جہادی گروہ کے قریب 35سو ارکان قید ہیں، جن میں بعض سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس جیل سے فرار ہونے والے سینکڑوں افراد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ درجنوں تاحال فرار ہیں۔



متعللقہ خبریں