یو اے ای پر حملوں میں ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، ترجمان حوثی

ابوظہبی ہوائی اڈے اور مصافہ کے علاقے میں تیل کی تنصیبات کو ایرانی ساختہ قدس۔2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

1764615
یو اے ای پر حملوں میں ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، ترجمان حوثی

یمن میں حوثیوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے ابوظہبی کے خلاف کل کے حملے میں ایرانی ساختہ قدس ۔2 اور ذوالفقار بیلسٹک میزائل اور ایک مسلح ڈراؤن  کا استعمال کیا ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پر حملے کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

سیری نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کو "آپریشن یمن ہریکین" سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی ہوائی اڈے اور مصافہ کے علاقے میں تیل کی تنصیبات کو ایرانی ساختہ قدس۔2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ دبئی ایئرپورٹ کو بھی ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، سیری نے نشاندہی کی کہ دیگر حساس مقامات کو بھی ڈراؤنز سے  نشانہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے مصفح علاقے میں حملے کے نتیجے میں 3 فیول ٹینکرز میں دھماکہ ہوا، حملے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان سیری نے حوثیوں کے زیر ملکیت المسیرہ ٹیلی ویژن کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ "آنے والے گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کی گہرائی میں فوجی حملے کے بارے میں بیان دیں گے"۔

 



متعللقہ خبریں