مشرقی شام:امریکی قوتوں کے علاقے گرین زون پر راکٹ حملہ

مشرقی شام کے ضلع دیر الزور میں واقع عمر آئل فیلڈ  کے قریب امریکی قوتوں کے اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے

1763270
مشرقی شام:امریکی قوتوں کے علاقے گرین زون پر راکٹ حملہ

 مشرقی شام کے ضلع دیر الزور میں واقع عمر آئل فیلڈ  کے قریب امریکی قوتوں کے اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے ۔

 دیر الزور پر دہشتگرد تنظیم پی کےکے کا قبضہ ہے جہاں موجود اس تنصیب پر یہ راکٹ حملہ گزشتہ رات گئے کیا گیا ۔

اس حملے کی وجہ سے گرین زون کے اطراف میں مالی نقصان ہوا ہے۔

اس حملے کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی قوتوں  پر کیے گئے حملوں کے جواب  میں بھی کاروائی کی گئی ہے۔

 اس آئل فیلڈ  کے رہائشی علاقے یعنی گرین زون میں امریکی زیر قیادت اتحادی قوتیں مقیم ہیں جہاں اسلحے کا گودام بھی پایا جاتا ہے۔

 اس سے قبل بھی  آئل فیلڈ  پر ایرانی نواز دہشت گرد گروہوں نے حملے کیے تھے جس کے جواب میں امریکی قوتوں نے بھی کاروائی کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں