کویت: پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

کویت کی سب سے بڑی پیٹرول ریفائنری 'مینا الاحمدی' میں آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

1762861
کویت: پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

کویت کی سب سے بڑی پیٹرول ریفائنری 'مینا الاحمدی' میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی پیٹرول کمپنی کے ٹویٹر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق الاحمدی ریفائنری کے ایل پی جی یونٹ کی مرمت کے دوران آگ لگ گئی۔ پیٹرول کمپنی نے فوراً " ہنگامی کاروائیاں" شروع کروا دیں لیکن آگ میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں داخل زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے اور 2 کے زخم درمیانے درجے کے ہیں۔

قومی پیٹرول کمپنی نے جاری کردہ دوسرے بیان میں آگ پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں