اسرائیل نے مشرقی القدس میں زیرِ تعمیر مسجد کے لئے انہدام کا فیصلہ جاری کر دیا

اسرائیل سے منسلک القدس بلدیہ نے مقبوضہ مشرقی القدس میں زیرِ تعمیر مسجد کے لئے انہدام کا فیصلہ جاری کر دیا

1762117
اسرائیل نے مشرقی القدس میں زیرِ تعمیر مسجد کے لئے انہدام کا فیصلہ جاری کر دیا

اسرائیل سے منسلک القدس بلدیہ نے مقبوضہ مشرقی القدس میں زیرِ تعمیر مسجد کے لئے انہدام کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق مشرقی القدس کے محلّے عیسیئے میں زیرِ تعمیر تقویٰ جامع مسجد کے لئے القدس بلدیہ کی طرف سے انہدام کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مذکورہ مسجد کی تعمیر کا آغاز 15 روز قبل ہوا تھا۔ 

خبر کے مطابق تقریباً 300 مربع میٹر علاقے میں زیرِ تعمیر مسجد کو بِلا اجازت قرار دے کر جاری کردہ انہدام کے فیصلے پر 4 دن میں عمل درآمد ہوجائے گا۔

انہدام کو روکنے کے خواہش مند فلسطینیوں نے سوشل میڈیا سے "ہماری مسجدیں منہدم نہیں ہو سکتیں" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مہم شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے 3 جنوری کو محلّے پر چھاپہ مارا اور مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی تھی۔



متعللقہ خبریں