فلسطین مصالحتی مذاکرات میں شرکت کی غرض سے روس کی جانب سے حماس کو دعوت نامہ

مذاکرات میں شمولیت کی واحد شرط فلسطینی عوام کے مستقل دعوے  میں کسی قسم کی عدم رعایت   اور حقیقی   سیاسی  شراکت  ہے

1761133
فلسطین مصالحتی مذاکرات میں شرکت کی غرض سے روس کی جانب سے حماس کو دعوت نامہ

تحریکِ حماس  کے سیاسی  بیورو کے رکن اور بین الاقوامی  تعلقات کے ذمہ دار موسی ابو مرزوق  کا کہنا ہے کہ  فلسطین مصالحتی مذاکرات میں شرکت کی غرض سے  انہیں روس سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

ابو مرزوق نے ٹیلی ویژن چینل اقصی سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ بطور حماس ہم  فلسطین کی قومی یکجہتی اور  تقویت کے لیے کسی بھی دعوت کو مسترد نہیں کرتے ۔

انہوں نے بتایا  کہ  مذاکرات میں شمولیت کی واحد شرط فلسطینی عوام کے مستقل دعوے  میں کسی قسم کی عدم رعایت   اور حقیقی   سیاسی  شراکت  ہے۔

فلسطینی انتظامیہ اور تحریک فتح   سے  اپنا محاسبہ کرنے اور غلطیوں کا اعتراف کرنے   کی اپیل کرنے والے ابو  مرزوق نے  بتایا کہ فتح تنظیم نے الجزائر کے فلسطینی گروہوں   کی میزبانی کرنے کے معاملے  میں  دعوت کو قبول نہیں  کیا تھا اور روس کی اس اپیل کا بھی تا حال کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

 



متعللقہ خبریں