اسرائیل، ایران جوہری پروگرام معاہدے کا پابند نہیں ہو گا

بینیٹ نے واضح کیا کہ "وہ دن رات ایران اور اس کی سرگرمیوں سے نمٹنے میں مصروف رہتے  ہیں

1760179
اسرائیل، ایران جوہری پروگرام معاہدے کا پابند نہیں ہو گا

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں طے پانے والے کسی بھی معاہدے کے پابند نہیں ہوں گے۔

بینیٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کے ایجنڈے کے حوالے سے بیانات دئیے۔

بینیٹ نے کہا کہ ایران اسرائیل کا بنیادی مسئلہ ہے۔"ایران، اپنی پراکسیز اور توسیعات کے ساتھ، اس آکٹوپس کا سربراہ ہے جو اسرائیل کو اپنی تمام سرحدوں پر مسلسل دھمکی دیتا ہے۔"

بینیٹ نے واضح کیا کہ "وہ دن رات ایران اور اس کی سرگرمیوں سے نمٹنے میں مصروف رہتے  ہیں"۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ

"اسرائیل معاہدوں کا فریق نہیں ہے۔ اسرائیل اس بات کا پابند نہیں ہے کہ وہاں کیا لکھا جائے گا، اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے۔ اسرائیل ہمیشہ اور ہر جگہ اپنی لامحدود اور غیر محدود آزادی کی حفاظت کرے گا۔"

ایران 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، روس اور چین کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

دوسری طرف امریکہ بالواسطہ طور پر مذاکرات میں شریک ہے۔



متعللقہ خبریں