مصر کی امریکہ اور سعودی عرب کے ہمراہ مشترکہ فوجی مشقیں

مصری فوج کے ترجمان کرنل غریب عبدالحفیظ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان مشقوں میں مصری بحریہ کے اسکندریہ نامی فریگیٹ اور امریکی فریگیٹ یو ایس ایس جینسن ڈنہام اور یو ایس ایس کول نے شرکت کی

1759929
مصر کی امریکہ اور سعودی عرب کے ہمراہ مشترکہ فوجی مشقیں

مصر اور امریکہ نے بحیرہ احمر میں مشترہک فوجی مشقیں کی ہیں۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل غریب عبدالحفیظ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان مشقوں میں مصری بحریہ کے اسکندریہ نامی فریگیٹ اور امریکی فریگیٹ یو ایس ایس "جینسن ڈنہام" اور یو ایس ایس" کول" نے شرکت کی ۔

ترجمان  نے بتایا کہ ان مشقوں میں ہم نے بحری خطرات کے پیش نظر اپنی صلاحتیوں اور دفاعی قابلیتوں کا مشاہدہ کرنے سمیت تجارتی بحری جہازوں کی سلامتی سے متعلق بھی ضروری اقدامات میں حصہ لیا ہے۔

دوسری جانب مصر اور سعودی عرب کی مسلح افواج "تبوک -5" نامی فوجی مشقیں بھی شروع کر رہی ہیں۔

مصری فوج  کے مطابق، ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے خصوصی فوجی دستے شریک ہونگے تاہم ان مشقوں کے دورانیئے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں