اسرائیلی فوج کی گولی سے ایک فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں آج ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

1758053
اسرائیلی فوج کی گولی سے ایک فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں آج ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس ہلاکت کی فلسطینی حکام کے علاوہ مقامی طبی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ہلاک شدہ فلسطینی کی عمر اکیس سال اور نام باقر ہشاش بتایا گیا ہے۔

اسے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس کے نواح میں سر میں گولی ماری گئی۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی فوج نابلوس کے قریب ایک مہاجر کیمپ میں کارروائی کر رہی تھی۔



متعللقہ خبریں