ایران نے سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ سیمرغ خلاء میں بھیج دیا

راکٹ نے 7 ہزار 350 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کی اور راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے: احمد حسین

1754851
ایران نے سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ سیمرغ خلاء میں بھیج دیا

ایران نے سیٹلائٹ راکٹ سیمرغ کے ساتھ 3 تحقیقی آلات کو خلاء میں بھیج دیا ہے۔

ایران وزارت دفاع کے شعبہ خلاء کے ترجمان احمد حسین نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کیرئیر نے پہلی دفعہ 3 تحقیقی آلات کو 470 کلو میٹر کی بلندی تک پہنچا دیا ہے۔

حسین نے کہا ہے کہ سابقہ 3 ناکام تجربات کے بعد مذکورہ راکٹ نے 7 ہزار 350 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کی اور راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں