سعودی عرب: مسجدِ حرام اور مسجدِ بنوی میں دوبارہ سماجی فاصلے کی پابندی

سعودی عرب، آج سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں دوبارہ سے سماجی فاصلے کی پابندی کا آغاز کر رہا ہے

1754550
سعودی عرب: مسجدِ حرام اور مسجدِ بنوی میں دوبارہ سماجی فاصلے کی پابندی

سعودی عرب، کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں، آج سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں دوبارہ سے سماجی فاصلے کی پابندی کا آغاز کر رہا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کی، محکمہ برائے امُورِ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے حکام کے حوالے سے جاری کردہ، خبر کے مطابق کووِڈ۔19 کیسوں میں اضافے کی وجہ سے مقدس مقامات میں دوبارہ سے پابندیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کی رُو سے آج سے مسجد حرام اور مسجدِ نبوی میں سماجی فاصلے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 15 اکتوبر کو کووِڈ۔19 پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کو عبادت کے لئے مکمل کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب میں کووِڈ۔19 کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 874 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں