یمن:حوثیوں نے اقوام متحدہ کی پروازوں کو عارضی اجازت دے دی

ایرانی نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کو یمنی دارالحکومت صنعا کے لیے پروازوں کی عارضی اجازت بحال کر دی ہے۔

1753576
یمن:حوثیوں نے اقوام متحدہ کی پروازوں کو عارضی اجازت دے دی

ایرانی نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کو یمنی دارالحکومت صنعا کے لیے پروازوں کی عارضی اجازت بحال کر دی ہے۔

ایک ہفتہ قبل سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کے بعد حوثی باغیوں نے عالمی ادارے کی پروازوں کو روک دیا تھا۔

اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ رواں ماہ کے آغاز پر سعودی اتحادی طیاروں کے حملوں میں ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا تھا ۔

سعودی اتحاد نے تاہم کہا تھا کہ اس کے طیاروں نے صنعا کے ہوائی اڈے میں فقط اس مقام کو نشانہ بنایا جسے ڈرون حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔



متعللقہ خبریں