شامی بندرگاہ الاذقیہ پر اسرائیل کی بمباری

شامی میڈیا ایجنسی سانا کے مطابق، اس حملے کی وجہ سے ایک گودام کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی

1753663
شامی بندرگاہ الاذقیہ پر اسرائیل کی بمباری

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شامی بندرگاہ الاذقیہ پر حملہ کیا ہے۔

شامی میڈیا ایجنسی سانا کے مطابق، اس حملے کی وجہ سے ایک گودام کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فوج نے تاہم اس شامی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  سات دسمبر کو بھی اسرائیل نے الاذقیہ پر فضائی حملہ کیا تھا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

دمشق حکومت کا کہنا ہے کہ شام میں سن 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیل درجنوں مرتبہ شام میں فضائی حملے کر چکا ہے، تاہم الاذقیہ کی بندرگاہ پر حملے اس سے قبل نہیں کیے گئے۔



متعللقہ خبریں