عراق: داعش کا حملہ، 3 افراد ہلاک

صلاح الدین میں ایک پولیس چوکی پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی

1753425
عراق: داعش کا حملہ، 3 افراد ہلاک

عراق کے شہر صلاح الدین میں ایک پولیس چوکی پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق وزارت دفاع سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق صلاح الدین کے علاقے ترتار میں پولیس چوکی پر مسلح حملہ کیا گیا۔ گاڑی میں سوار داعش کے دہشت گردوں نے خود کار اسلحے کے ساتھ  پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد دہشت گرد، علاقے سے فرار ہو گئے۔ کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔


ٹیگز: #داعش , #عراق

متعللقہ خبریں