یمن، سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے آپریشنز میں 243 حوثی ملیشیا مارے گئے

حوثیوں کی جانب سے اس ضمن میں تا حال  کوئی بیان سامنے نہیں آیا

1752451
یمن، سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے آپریشنز میں 243 حوثی ملیشیا مارے گئے

یمن  میں حکومت سے تعاون کرنے والی سعودی عرب قیادت کی اتحادی قوتوں نے ملک کے معریب صوبے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاؤں کے خلاف آپریشنز میں 243 جنگجو مارے گئے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SPA) نے اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک  تحریری بیان  شائع کیا ہے۔

خبر کے مطابق؛ یمن کے معریب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 42 آپریشن کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائیوں میں 243 حوثی ملیشیا مارے گئے اور 20 فوجی گاڑیاں ناقابل استعمال ہو گئیں۔

حوثیوں کی جانب سے اس ضمن میں تا حال  کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

.



متعللقہ خبریں