یمن: عرب کولیشن کے آپریشن، 310 حوثی ہلاک

حالیہ 24 گھنٹوں میں یمن کے صوبہ معارب میں حوثیوں کے خلاف 36 آپریشنوں میں 310 حوثی ہلاک کر دئیے گئے ہیں: عرب کولیشن

1751973
یمن: عرب کولیشن کے آپریشن، 310 حوثی ہلاک

یمن میں حکومت کے حامی عرب کولیشن نے  صوبہ معارب میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کے خلاف آپریشنوں میں 310 ملیشیاوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

عرب کولیشن سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں یمن کے صوبہ معارب میں حوثیوں کے خلاف 36 آپریشن کئے گئے۔

مذکورہ آپریشنوں میں 310 حوثی ہلاک کر دئیے گئے ہیں اور 28 فوجی گاڑیاں ناکارہ ہو گئی ہیں۔

تاہم حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابلے میں یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں