فلسطین، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ، درجنوں افراد زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے سڑکوں کی بندش کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے بموں کا استعمال کیا

1752188
فلسطین، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ، درجنوں افراد زخمی

مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے شہر نبلوس کے برقہ گاؤں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 44 افراد زخمی ہوگئے۔

علاقے میں منعقد ہونے والے مارچ سے قبل یہودی آباد کاروں نے برقہ گاؤں پر دھاوا بول دیا اور کچھ سڑکیں بلاک کر دیں، اس کے بعد فلسطینیوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ چھڑی۔

فلسطینی ہلال احمر کے ایک تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے سڑکوں کی بندش کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے بموں کا استعمال کیا۔

واقعے میں 42 فلسطینی ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، 2 افراد مختلف طریقوں سے زخمی ہوئے، جب کہ 83 فلسطینی آنسو گیس کے بموں سے متاثر ہوئے اور دم گھٹنے کا خطرہ پیدا ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہودی آباد کاروں کے گھروں پر دھاوا بولنے کے بعد ایک کم سن  بچی  کا اعصابی تناؤ بگڑ گیا، اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینس پر آنسو گیس پھینکی جس سے  اسے نقصان پہنچا۔

دوسری جانب فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں کے حوالے سے جاری کردہ تحریری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملے تشدد کے واقعات کو جنم   دیں گے۔



متعللقہ خبریں