اسرائیل نےغزہ کی پٹی کے گرد آہنی دیوار مکمل کر لی

اس دیوار کی تعمیر کے لیے 1200 سے زائد کارکنوں نے تقریباً دو لاکھ بیس ہزار ٹن کنکریٹ اور ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن لوہا اور فولاد استعمال کیا ہے

1744563
اسرائیل نےغزہ کی پٹی کے گرد آہنی دیوار مکمل کر لی

اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ ساتھ 65 کلومیٹر طویل ایک ’’آہنی دیوار‘‘ کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق فلسطینی سرزمین پر باڑ لگانے کا کام ساڑھے تین سال بعد مکمل ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے مطابق اس ’’آہنی دیوار‘‘ نے غزہ پٹی کی حکمران جماعت حماس کی اسرائیل میں داخلےکی صلاحیت چھین لی ہے۔

چھ میٹر اونچی سرحدی باڑ میں سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے زیر زمین سینسرز، ریڈار سسٹم، کیمرے اور گارڈ روم شامل ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے لیے 1200 سے زائد کارکنوں نے تقریباً دو لاکھ بیس ہزار ٹن کنکریٹ اور ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن لوہا اور فولاد استعمال کیا ہے۔



متعللقہ خبریں