ہمیں، ترکی کی متنّوع اقتصادیات پر اعتماد ہے: الثانی

ترکی کی اقتصادیات مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اور یہ پہلو اس اقتصادیات کو حالات پر قابو پانے کی صلاحیت عطا کرتا ہے: الثانی

1743931
ہمیں، ترکی کی متنّوع اقتصادیات پر اعتماد ہے: الثانی

قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ ترکی ایک متنوّع اور مضبوط اقتصادیات کا حامل ملک ہے اور ہمیں ترکی کی اقتصادیات پر اعتماد ہے۔

الثانی نے قطر کے سرکاری دورے کی وجہ سے دوحہ میں موجود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات میں ہم نے مسئلہ فلسطین، شام کے حالات اور افغانستان کے موضوع پر بات چیت کی۔

الثانی نے کہا ہے کہ ترکی اور قطر کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک اور ایک مستثنیٰ اشتراک کے حامل ہیں۔ یہ تعلقات ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی شرکت سے متوقع ترکی۔قطر اعلیٰ اسٹریٹجک کمیٹی اجلاس کے انعقاد کی یاد دہانی بھی کروائی۔

الثانی نے کہا ہے کہ قطر کے امیر اور صدر ایردوان افغانستان کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر بات چیت کریں گے اس کے علاوہ ترکی۔قطر اعلٰی اسٹریٹجک کمیٹی کے متوقع 7 ویں اجلاس میں 12 نئے سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔

ترکی کی اقتصادیات سے متعلق قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ ہمیں، ترکی کی متنّوع اقتصادیات پر اعتماد ہے۔ ترکی کی اقتصادیات مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اور یہ پہلو اس اقتصادیات کو حالات پر قابو پانے کی صلاحیت عطا کرتا ہے۔ قطر کی ترکی میں بڑے پیمانے کی سرمایہ کاریاں ہیں اور یہ سرمایہ کاریاں ثمرات دے رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں