سعودی عرب کے دورے پر تنقید بلا جواز ہے: ماکروں

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات پر کی جانے والی تنقید کا دفاع کیا ہے

1743084
سعودی عرب کے دورے پر تنقید بلا جواز ہے: ماکروں

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات پر کی جانے والی تنقید کا دفاع کیا ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ایک اہم مغربی ملک کے سربراہ کا یہ سعودی عرب کا پہلا دورہ تھا تاہم، فرانسیسی صدر نے اس تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ماکروں کا کہنا ہے کہ خطے کی سب سے بڑی خلیجی ریاست کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ وہاں پورے خطے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ماکروں کے مطابق سعودی عرب کو نظرانداز کر کے خطے کے مختلف بحرانوں کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مقتول سعودی صحافی کی موت کا ذمہ دار خیال کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں