دفاعی تجربےکے دوران دھماکے کی آوازیں،خطرے کی بات نہیں:ایرانی حکام

ایرانی شہر اصفہان میں واقع نتانز جوہری تنصیب پر ایک فضائی  دفاعی نظام کے تجربے کے دوروان دھماکے کی آوازیں سنی گئیں

1743102
دفاعی تجربےکے دوران دھماکے کی آوازیں،خطرے کی بات نہیں:ایرانی حکام

ایرانی شہر اصفہان میں واقع نتانز جوہری تنصیب پر ایک فضائی  دفاعی نظام کے تجربے کے دوروان دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے سرکار یٹی وی چینل بتایا گیا کہ دھماکہ جوہری تنصیب سے 20 کلومیٹر دور آسمان میں سنا گیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ بادرود کے رہائشیوں نے آواز سنی اور ایک چمک دکھائی دی جس میں شہر کے اوپر آسمان میں کوئی چیز دھماکے سے پھٹتی ہوئی نظر آئی۔

تاہم ایرانی فوج کے ترجمان جنرل امیر تری خانی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایک گھنٹہ قبل زمین پر ہماری مستعدی کو جانچنے کے لیے میزائل نظام کا تجربہ کیا گیا تھا اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات غیر یقینی کا شکار ہیں۔

اسرائیل بارہا اس بات کا اظہار کرچکا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرے گا جبکہ ایران بھی اپنی جوہری تنصیبات کی حفاظت بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً مشقیں کرتا رہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں