متحدہ عرب امارات فرانس سے رافیل قسم کے لڑاکا طیارے خریدے گا

فروخت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے

1742695
متحدہ عرب امارات فرانس سے رافیل قسم کے لڑاکا طیارے خریدے گا

فرانس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 80 رافیل قسم کے لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے  کیا ہے۔

ایلیسی پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ 80 رافیل قسم کے لڑاکا طیاروں اور 12 ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فروخت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے۔

بتایا گیا کہ طیاروں کی فراہمی 2027 سے شروع ہو جائے گی۔

فرانس نے اس سے قبل مصر کو 54 رافیل لڑاکا طیارے، 36 قطر کو اور 36 ہندوستان کو فروخت کیے تھے۔



متعللقہ خبریں