یمن: حوثیوں کے اسلحہ ڈپووں اور میزائل فیکٹری پر حملہ

تحصیل سادا میں واقع فوجی اہداف پر فضائی حملہ کیا گیا، حملے میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کی اسمبلنگ ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا ہے: کولیشن فورسز

1741982
یمن: حوثیوں کے اسلحہ ڈپووں اور میزائل فیکٹری پر حملہ

یمن حکومت کی حامی سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز نے دارالحکومت صنعا اور تحصیل سادا میں حوثیوں کی بیلسٹک میزائل اسمبلنگ ورکشاپ اور اسلحہ ڈپووں کو نشانہ بنایا۔

کولیشن فورسز کا موضوع سے متعلق بیان سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی ایے نے شائع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کا قلعہ تحصیل سادا میں واقع فوجی اہداف پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کی اسمبلنگ ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا ہے"۔

کولیشن فورسز نے بیان میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول صنعاء میں واقع فوجی اہداف پر فضائی حملے کرنے اور اسلحہ اور سپلائی ڈپووں کو نشانہ بنانے کا بھی ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔ سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابل یمن حکومت کو تعاون فراہم کر رہی ہیں۔

حوثی عام طور پر درمیانی اور طویل مسافت کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے ملک کے بعض علاقوں کو ہدف بناتے رہتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کولیشن فورسز نے صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں