شام: ادلب پر حملہ، 6 شہری زخمی

اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ایران کے زیرِ کنٹرول دہشت گرد گروپوں کے ادلب کی شہری آبادی پر حملوں میں 6 شہری زخمی ہو گئے

1742045
شام: ادلب پر حملہ، 6 شہری زخمی

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ایران کے زیرِ کنٹرول دہشت گرد گروپوں نے ادلب کے کشیدگی سے پاک علاقے میں فائر بندی کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر حملے کئے۔ حملوں کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

ادلب کی شمال مشرقی تحصیل سیراکب میں متعین، انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپوں پر مشتمل، فورسز نے ادلب کی شمال مشرقی تحصیل بنش پر زمینی فائرنگ کی۔

سول ڈیفنس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق حملوں میں 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں