سعودی عرب نے کابل میں اپنے قونصل کو خدمات کے لئے کھول دیا

سعودی عرب کے کابل سفارت خانے کا قونصل خانے سے متعلقہ حصہ منگل سے کھول دیا گیا ہے: سعودی عرب وزارت خارجہ

1741334
سعودی عرب نے کابل میں اپنے قونصل کو خدمات کے لئے کھول دیا

سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے سفارت خانے کے قونصل خانے کے حصے کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب وزارت خارجہ کا موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA سے شائع کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " سعودی عرب کے کابل سفارت خانے کا قونصل خانے سے متعلقہ حصہ منگل سے کھول دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی حکومت کی افغان عوام کو تمام قونصل خدمات فراہم کرنے کی خواہش کا نتیجہ ہے"۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 29 نومبر کو، افغانستان میں انسانی صورتحال کے جائزے کے لئے، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کی اپیل کی تھی۔

ریاض انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس کے لئے پاکستان کی بھی تجویز کردہ 17 دسمبر کی تاریخ کو موزوں قرار دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں