یمن، دارالحکومت صنا میں حوثیوں کے بالسٹک میزائلوں کا ڈپو تباہ

صناء میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ماہرین کے ایک خفیہ علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا

1740719
یمن، دارالحکومت صنا میں حوثیوں کے بالسٹک میزائلوں کا ڈپو تباہ

یمن میں حوثیوں کے کنٹرول  میں ہونے والے  دارالحکومت صنا میں بیلسٹک میزائلوں کی ورکشاپوں کے گوداموں کو فضائی حملوں سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اس موضوع پر یمن میں سرکاری فوج کے حمایتی عرب اتحاد کا بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت صنا ایئرپورٹ سے متصل دولیمی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل اسمبلی ورکشاپ اور ایک اور گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ صناء میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ماہرین کے ایک خفیہ علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

المسیرہ چینل، جو حوثیوں سے وابستہ ہے،نے اطلاع دی ہے کہ اتحادی طیاروں نے صناء کے ہوائی اڈے پر تین فضائی حملے کیے ہیں۔

یمن میں، جہاں ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام برقرار ہے، ایرانی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں