نئے ویریئنٹ کے ظہور پذہر ہونے کے بعد سعودی عرب کی عمرے کی شرائط میں تبدیلی

18 ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، خواہ ان کو ویکسین کروائی گئی ہو

1740323
نئے ویریئنٹ کے ظہور پذہر ہونے کے بعد سعودی عرب  کی عمرے کی شرائط میں تبدیلی

جیسا کہ کوویڈ 19 کی نئی قسم جس کی ابتدا جنوبی افریقہ سے ہوئی اور اسے اومیکرون کا نام دینا گیا ہے کے ظہور پذیر ہونے پر  سعودی عرب نے ملک میں داخلے کے لیےنئی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے مطابق 18 ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، خواہ ان کو ویکسین کروائی گئی ہو

سعودی عرب نے ملاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، کوموروس، جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو، ایتھوپیا اور ایسواتینی جیسے ممالک سے داخلے معطل کر دیے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کعبہ کی زیارت کے خواہشمندوں کے لیے پابندیوں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا۔

بیان کے مطابق جن لوگوں کے پاس سعودی عرب کی جانب سے تسلیم شدہ ویکسین موجود ہیں وہ قرنطینہ میں نہیں جائیں گے جب کہ جن کے پاس ایسی ویکسین ہیں جو سعودی عرب سے منظور شدہ نہیں لیکن عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے تسلیم شدہ ہیں وہ 3 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ جن لوگوں نے اپنا قرنطینہ مکمل کر لیا ہے ان سے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے کہا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں