یمن، فوج نے متعدد سٹریٹیجک مقامات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

مشترکہ فوجی قوتوں  نے طائز کے جنوب مغرب میں ایرانی تعاون یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں اور حدیدا کے جنوبی  علاقوں میں  وسیع پیمانے کی فوجی کاروائی کی

1736299
یمن، فوج نے متعدد سٹریٹیجک مقامات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

حکومتِ یمن نے  طائز اور حدیدا شہروں میں سٹریٹیجک اہمیت کے حامل بعض مقامات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے  کی اطلاع دی ہے۔

یمنی  فوج سے منسلک  امالیکہ بریگیڈ کے ترجمان ممنون الا میح جمی  کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی قوتوں  نے طائز کے جنوب مغرب میں ایرانی تعاون یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں اور حدیدا کے جنوبی  علاقوں میں  وسیع پیمانے کی فوجی کاروائی کی  ہے۔

مہجمی   نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے براستہ سمندر  آنے والے ہتھیاروں کو اپنے زیر کنٹرول  علاقوں تک   پہنچانے میں استعمال کردہ اینٹوں کے بھٹے   اور میزائل  حملے کیے جانے والے  کوہ ِالا غریزیہ سمیت  متعدد حکمت عملی   مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن میں  درجنوں حوثی عسکریت پسند مارے گئے ،  ان کے بھاری اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کو تباہ  کر دیا گیا ہے۔  فوج نے طائز اور حدیدا کو ایک دوسرے سے ملانے والے الانجیبہ   علاقے کے شمال  میں جبل عمر اور الا ماہجر  علاقوں کو  اپنی تحویل میں لے لیا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں