ایران،عالمی توانائی کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے:وال اسٹریٹ جرنل

وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ  ایران کے ساتھ ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے باوجود تہران کے مغرب میں واقع کرج نامی شہر میں ایک اسمبلنگ کارخانے میں اگست سے مسلسل جوہری پیداوار جاری ہے

1735023
ایران،عالمی توانائی کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے:وال اسٹریٹ جرنل

  دعوی کیا گیا ہے کہ  عالمی جوہری توانائی کمیشن کے مشاہدے سے دور ایک علاقے میں ایران نے جوہری سینٹری فیوجز کے لیے ضروری مواد تیار کرنے کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

 وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے بعض مغربی سفارت کاروں کے توسط سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ  ایران کے ساتھ ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے باوجود تہران کے مغرب میں واقع  کرج  نامی شہر میں ایک اسمبلنگ کارخانے میں اگست سے مسلسل جوہری پیداوار جاری ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایران نے اب تک کافی مقدار میں جدید قسم کے سینٹری فیوجز تیار کر لیے ہیں جو کہ عالمی جوہری توانائی کمیشن کی پہنچ سے دور ہیں۔

 



متعللقہ خبریں