اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید

فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان صدام حسین کے مطابق، نابلس کے قریب چھبیس سال کا فلسطینی نوجوان اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے شہید ہوا

1734523
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج ک فائرنگ سے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان صدام حسین کے مطابق، نابلس کے قریب چھبیس سال کا فلسطینی نوجوان اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی قوتیں فلسطینوں کونشانہ بنا رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تیرہ سال کا لڑکا شہید ہوا تھا۔اسرائیلی بستیوں میں رہنے والے بھی نہتے فلسطینیوں پرحملے کررہے ہیں۔

مغربی کنارے میں ایک سوتین غیرقانونی یہودی بستیاں ہیں جن میں پانچ لاکھ یہودی رہائش پذیرہیں۔



متعللقہ خبریں