یمن: صوبہ حدیدہ سے اب تک 6200 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  یمنی صوبہ حدیدہ  سے گزشتہ جمعے سے اب تک 6200 افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں

1733863
یمن: صوبہ حدیدہ سے اب تک 6200 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں:اقوام متحدہ

 یمنی صوبہ حدیدہ  سے گزشتہ جمعے سے اب تک 6200 افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے حقوق انسانی  کے مطابق، حکومت یمن اور اتحادی قوتیں حدیدہ کے اطراف  میں واقع  اپنی چیک پوسٹوں سے  رخصت ہو گئی ہیں۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  بیت الفقیح اور التویاہتہ نامی قصبوں پر کنٹرول کے حامل  قوتیں  اب  حدیدہ  سے 90 کلومیٹر دور حوحہ نامی  علاقے میں  تعینات ہو چکی ہیں۔

 اقوام متحدہ کا  کہنا ہے کہ  خالی ہوئے علاقوں پر اب حوثی ملیشیا کا قبضہ ہے البتہ سرکاری قوتیں حوثیوں کے خلاف  مزاحمت جاری رکھے  ہوئی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں