ایرانی شخصیات اور فرموں پر پابندیاں ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں، خطیب زادے

اٹھائے گئے اقدامات "سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکام زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا تسلسل ہیں اوریہ  اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکتے"

1726751
ایرانی شخصیات اور فرموں پر پابندیاں ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں، خطیب زادے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادے نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی کمپنیوں اور افراد پر عائد کردہ نئی پابندیاں "وائٹ ہاؤس کے متضاد رویے کی عکاس" ہیں۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک تحریری بیان میں، خطیب زادے نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے 4 افراد اور 2 کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کی مذمت کی جو ایرانی اسلامی انقلابی گارڈز آرمی اور قدس فورس کےڈراؤن  پروگرام سے تعاون کرتی ہیں۔

خطیب زادے نے دعوی کیا ہے کہ  کہ اٹھائے گئے اقدامات "سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکام زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا تسلسل ہیں اوریہ  اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکتے"۔

"نئی پابندیاں وائٹ ہاؤس کے متضاد موقف کا اشارہ ہیں۔ ایک انتظامیہ جو پابندیوں کی طرف واپس آنا چاہتی ہے اور جو ٹرمپ کے طریقے کو جاری رکھتی ہے اس کے ناقابل اعتبار  ہونے کا مظاہرہ کر رہی ہے۔"

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ڈراؤن پروگرام سے متعلق 4 افراد اور 2 کمپنیوں کو دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں