ایران میں سزائے موت دینےکی شرح خوفناک ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خودمختار تفتیش کار جاوید رحمان نے بتایا کہ رواں سال بھی اب تک ایران میں 250 افراد کی سزائے موت پر عمل ہو چکا ہے اور ان میں چار بچے بھی شامل تھے

1725054
ایران میں سزائے موت دینےکی شرح خوفناک ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ ایران میں سزائے موت دینے کی شرح خوفناک ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خودمختار تفتیش کار جاوید رحمان نے بتایا کہ رواں سال بھی اب تک ایران میں 250 افراد کی سزائے موت پر عمل ہو چکا ہے اور ان میں چار بچے بھی شامل تھے۔

رحمان نے یہ بات اقوام متحدہ کہ جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں کہی ہے۔

واضح رہے کہ  انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ سال مشرق وسطیٰ کے خطے میں 493 افراد کو موت کی سزا دی گئی،جن میں سے نصف سے زائد افراد کا تعلق ایران سے تھا۔



متعللقہ خبریں