سوڈان: 7 افراد ہلاک 140 زخمی

مارشل لاء مخالف احتجاجی مظاہروں میں 7 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے

1724920
سوڈان: 7 افراد ہلاک 140 زخمی

سوڈان میں فوج کے حکومت پر حملے کے بعد شروع ہونے والے مارشل لاء مخالف احتجاجی مظاہروں میں 7 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے ہیں۔

سپٹنک کی خبر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں مداخلت کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے۔

فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتےہوئے "افراتفری و بحران کے خاتمے کے لئے" ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج نے کل صبح کے وقت عبوری حکومت کے صدر عبداللہ حمدوک اور 4 وزراء سمیت حکومتی شخصیات کو حراست میں لے لیا تھا، بعد ازاں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مارشل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ فوج نے مظاہروں کو دبانے کے لئے بھاری قوت کا استعمال کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں