لبنان خانہ جنگی کی طرف واپس نہیں لوٹے گا: صدر میشل عون

ملک بھر میں خانہ جنگی کی طرف جانے کا ماحول حاکم ہو تو بھی لبنان دوبارہ سے ان دنوں کی طرف واپس نہیں پلٹے گا: صدر میشل عون

1725202
لبنان خانہ جنگی کی طرف واپس نہیں لوٹے گا: صدر میشل عون

لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خانہ جنگی کی طرف جانے کا ماحول حاکم ہو تو بھی لبنان دوبارہ سے ان دنوں کی طرف واپس نہیں پلٹے گا۔

لبنان میں 14 اکتوبر کو دارالحکومت بیروت کے علاقے تایونہ میں 7 افراد کی ہلاکت اور بیسیوں کے زخمی ہونے کا سبب بننے والی مسلح جھڑپ کے بعد ملک میں خانہ جنگی کے دعوے دوبارہ سے موضوعِ بحث بن گئَ ہیں۔

صدر میشل عون نےان دعووں سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "تایونہ میں مسلح جھڑپ کی بازگشت ختم ہو گئی ہے۔ اگرچہ ملک میں مستقل ایک خانہ جنگی جیسا ماحول حاوی ہے لیکن اس کے باوجود لبنان خانہ جنگی کی طرف واپس نہیں لوٹے گا"۔

بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے کے بارے میں بھی انہوں نے کہا ہے کہ " اس معاملے میں عدالتی حکام کو آزاد چھوڑنے اور سیاسی شخصیات کی مداخلت کا سدّباب کرنے کی ضرورت ہے"۔

واضح رہے کہ لبنان میں 1975۔ 1990 کے سالوں میں خانہ جنگی کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار انسان ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں