اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات سمجھوتے کے مقابل ملائیشیا کا موقف قابل تعریف ہے: حماس

ہم، ملائیشیا کے، اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کے خلاف ہونے کا خیر مقدم کرتے اور وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کے موقف کو سراہتے ہیں: حماس

1723011
اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات سمجھوتے کے مقابل ملائیشیا کا موقف قابل تعریف ہے: حماس

غزہ، تحریک حماس نے کہا ہے کہ ہم، ملائیشیا کے، اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کے خلاف ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حماس کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے، "ملائیشیا کے بھی علاقے کی یہودی ساخت کے ساتھ بحالی تعلقات کی نیت رکھنے سے متعلق" اسرائیلی دعووں کی ہوا نکال دی ہے اور یہ ہمارے لئے بہت قابل قدر اقدام ہے۔

بیان میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ عبداللہ کے بیان کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ہم عبداللہ کے موقف کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر برائے علاقائی تعاون عیساوی فوریس نے 18 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے ایک نشریاتی ادارے کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ عمان، تیونس، قطر اور ملائیشیا بھی اسرائیل  کے ساتھ ابراہیمی سمجھوتہ کر کے دو طرفہ تعلقات بحال کر سکتے ہیں۔

اس پر ملائیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی برنامہ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کے موضوع سے متعلقہ بیان پر مبنی خبر شائع کی ہے۔ بیان میں سیف الدین عبدللہ نے کہا ہے کہ ہمارا ملک فلسطینی عوام کے برحق دعوے میں ان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ ہم اسرائیلی جارحیت کے اور فلسطینی زمین  پر طے شدہ حکمت عملی کے مطابق قبضہ جاری رکھنے کی پالیسی کے خلاف ہیں۔



متعللقہ خبریں