اسرائیلی قوتوں نے نامور فلسطینی مصنف کو زیر حراست لے لیا

اسرائیلی قوتوں نے مصنف و فلسطینی عوامی نجات محاذ کے سابق  منتظمین میں سے قاتامش کے بیرے میں  مکان پر چھاپہ مارا

1721144
اسرائیلی قوتوں نے نامور فلسطینی مصنف کو زیر حراست  لے لیا

اسرائیل نے  مقبوضہ دریائے اردن کے کنارے کے شہر بیِرے میں  59 سالہ  فلسطین مصنف احمد قاتامش  کو  زیر حراست لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق  اسرائیلی قوتوں نے مصنف و فلسطینی عوامی نجات محاذ کے سابق  منتظمین میں سے قاتامش کے بیرے میں  مکان پر چھاپہ مارا۔

قاتامش کو حراست میں لینے والے اسرائیلی فوجیوں نے   مصنف کے گھر کی تلاشی بھی لی۔

اسرائیلی فوج نے اس ضمن میں تا حال کوئی اعلان جاری نہیں  کیا۔

فلسطینی مصنف و ادب دان  قاتامش  کو اس سے پیشتر بھی متعدد با  اسرائیلی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ اور انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے مجموعی طور پر 14 سال جیل میں کاٹے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں