اقوام متحدہ کی طرف سے ادلب کے لئے 103 ٹرالر امدادی سامان

اقوام متحدہ کی طرف سے، شام کے شہر، ادلب کے لئے 103 ٹرالروں پر مشتمل انسانی امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

1719039
اقوام متحدہ کی طرف سے ادلب کے لئے 103 ٹرالر امدادی سامان

اقوام متحدہ کی طرف سے شام کے شہر ادلب کے دیہی علاقوں کے لئے 103 ٹرالروں پر مشتمل انسانی امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔

ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل ریحانلی میں واقع اقوام متحدہ کے ڈپو میں امدادی سامان کو، ترکی کے ٹرالروں سے شامی ٹرالروں میں منتقلی کے بعد، جیوزلی گیوزو کسٹم چوکی پر پہنچا دیا گیا۔

کسٹم چوکی پر ضروری کاروائی مکمل ہونے کے بعد کانوائے شام میں داخل ہو گیا ہے۔ یہاں انسانی امدادی سامان کو ادلب اور اس کے دیہی علاقوں کے شہریوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں