یمن: سعودی کولیشن کے حملے، 156 حوثی ملیشیا ہلاک

فضائی آپریشنوں میں 156 حوثی ملیشیا ہلاک کر دئیے گئے اور 8 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے: ایس پی اے

1718425
یمن: سعودی کولیشن کے حملے، 156 حوثی ملیشیا ہلاک

یمن کے شہر معارب میں فضائی آپریشن کر کے 156 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق عرب کولیشن نے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران معارب کے علاقے عبدیہ میں حوثی ملیشیا کی فوجی گاڑیوں کو ہدف بنا کر 33 فضائی آپریشن کئے۔

فضائی آپریشنوں میں 156 حوثی ملیشیا ہلاک کر دئیے گئے اور 8 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف حوثیوں سے منسلک خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذریعہ ابلاغ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات میں کہا ہے کہ آج سعودی عرب اور امریکی طیاروں نے تحصیل عبدیہ پر 50 فضائی حملے کئے۔

فضائی حملوں میں رہائشی مکانات، زرعی اراضی اور شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں