لبنان: پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی

کثیر تعداد میں فائربریگیڈ ٹیمیں ظاہرانی پیٹرول ریفائنری کے ڈپو میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں: این این اے

1717569
لبنان: پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی

لبنان کے جنوب میں ظاہرانی پیٹرول تنصیبات میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔

کثیر تعداد میں فائربریگیڈ ٹیمیں، جنوبی اضلاع سائیدہ اور سُر کے درمیان اور ساحل پر واقع، پیٹرول ریفائنری ظاہرانی کے ایک ڈپو میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق آگ پیٹرول ڈپو میں لگی ہے اور اس وقت تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ممکنہ دھماکے کے مقابل حفاظتی تدابیر کے طور پر انسانوں کو علاقے سے دُور ہٹا دیا اور ٹریفک کی گُزر گاہ تبدیل کر دی ہے۔  



متعللقہ خبریں