البغدادی کا نائب پکڑا گیا ہے: عراقی وزیراعظم

عراقی وزیرا عظم مصطفی الکاظمی  نے بتایا ہے کہ  داعش کے سابقہ لیڈر ابو البغدادی کے نائب سامی جاسم کو گرفتار کرلیا گیا ہے

1717688
البغدادی کا نائب پکڑا گیا ہے: عراقی وزیراعظم

 عراقی وزیرا عظم مصطفی الکاظمی  نے بتایا ہے کہ  داعش کے سابقہ لیڈر ابو البغدادی کے نائب سامی جاسم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

 کاظمی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ  ملکی خفیہ ایجنسی نے سامی جاسم کی گرفتاری کےلیے آپریشن کیا جس کی  تفصیلات انہوں نے نہیں بتائیں۔

 عراقی وزیراعظم نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایک شخص گرفتار کیا گیا جس کا نام سامی جاسم ہے اور جو داعش دہشتگرد تنظیم کے مالی امور سنبھالنے کے ساتھ ساتھ البغدادی کا نائب بھی تھا۔

یاد رہے کہ داعش کا لیڈر البغدادی سن 2019 میں امریکی قوتوں کی طرف سے شام میں مارا گیا تھا۔

امریکی امور خارجہ نے سامی جاسم سمیت تنظِم کے دیگرلیڈروں  کی گرفتاری پر انعام بھی رکھا ہوا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں