امریکہ نے ایرانی میزائل فرموں پر پابندیوں کو ختم کر دیا

’’ممود انڈسٹریز‘‘ اور  اس کی ذیلی فرم ’’ممود  ڈیزل‘‘ نامی  میزائل تیار کرنے  والی دو فرموں پر عائد امریکی پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہ

1717131
امریکہ نے ایرانی میزائل فرموں پر پابندیوں کو ختم کر دیا

متحدہ امریکہ نے دو ایرانی  میزائل تیار کرنے والی فرموں پر پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ   کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ  کے مطابق ’’ممود انڈسٹریز‘‘ اور  اس کی ذیلی فرم ’’ممود  ڈیزل‘‘ نامی  میزائل تیار کرنے  والی دو فرموں پر عائد امریکی پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

مذکورہ فرموں کو ایرانی جوہری  کاروائیوں اور علاقے میں بد نیتی اور استحکام بگاڑنے والی کاروائیوں میں  تعاون فراہم کرنے کے جواز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے ستمبر 2020 میں   پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا گیا تھا۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری معاہدے    کو واپسی کے لیے بلواسطہ مذاکرات  کے دوبارہ سے آغاز کے بعد   بائڈن انتظامیہ   کا یہ فیصلہ  باعث ِ توجہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں