اسرائیلی فورسز نے ایک صحافی سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک صحافی سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

1715037
اسرائیلی فورسز نے ایک صحافی سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک صحافی سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

چھاپوں میں دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 7 اور مشرقی بیت المقدس سے 1 فلسطینی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے سے حراست میں لئے جانے والوں میں ایک صحافی رضی کراما بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں