یمن: حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 67 افراد ہلاک

معارب اور شبوہ میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 67 افراد ہلاک ہو گئے

1711459
یمن: حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 67 افراد ہلاک

یمن کے معارب اور شبوہ شہروں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز  نے فضائی حملوں کے ذریعے حکومتی فورسز کے ساتھ تعاون کیا۔

اطلاع کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں کولیشن فورسز کے طیاروں نے 20 سے زائد فضائی حملے کئے۔ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 58 حوثی عسکریت پسند ہیں۔

واضح رہے کہ معارب کو یمن کی قانونی حکومت کے اہم ترین قلعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ شہر میں پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر بھی موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں