مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اقدامات سخت کر دیئے

شمالی اسرائیل کی گِلبوآ جیل سے چھ عسکریت پسند فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد مغربی کنارے پر مزید اسرائیلی فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے

1705205
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اقدامات سخت کر دیئے

شمالی اسرائیل کی گِلبوآ جیل سے چھ عسکریت پسند فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد مغربی کنارے پر مزید اسرائیلی فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی سربراہ اَویف کوخاوی کے مطابق، قیدیوں کی تلاش میں تعینات کیے گئے اِن جنگی فوجی دستوں کو اضافی نگران دستے اور کچھ طیارے مزید مدد فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری اور داخلی خفیہ ایجنسی بھی ان قیدیوں کے خلاف سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہے۔ اس طرح فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ احکامات جمعہ دس ستمبر کی درمیانی شب تک نافذ رہیں گے۔



متعللقہ خبریں